پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کرپشن کے بادشاہ ہیں ان کے خلاف ثبوت ہونے کے باوجود نیب ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتا اب عوام کو کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کے احتساب کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو کرپشن کا بادشاہ  ہیں ان کے خلاف ثبوت ہونے کے باوجود نیب ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتا  اب عوام کو کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کے احتساب کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔

بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے اور اگر ہم سچ اور حق کے لیے کھڑے ہوجائیں تو ہم نیا پاکستان بناسکتے ہیں، ہمیں کرپشن کا مقابلہ کرنا ہوگا اور کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کا احتساب کرنا ہوگا، میاں صاحب ہمیں سچ بتائیں کہ ان کے اثاثے کتنے اور کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہا ہے، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے یہ ملک بہت پیچھے چلا گیا جب کہ ہمارے ساتھ سنگاپور اور ملائیشیا کو ایماندار حکمران ملے جنہوں نے کرپشن ختم کرکے اداروں کو مضبوط کیا، انسانوں پر سرمایہ کاری کی جس کی بنیاد پر وہ آج کامیاب ملک تصور کیے جاتے ہیں لیکن افسوس کہ  ہمیں نوازشریف ملے ہیں۔