مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمٰن نظامی کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر قانون و انصاف انیس الحق نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے 73 سالہ رہنما مطیع الرحمٰن نظامی نے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہیں رات 11:50 سے 12 کے درمیان پھانسی دی گئی۔
مطیع الرحمٰن نظامی کو 1971 کی جنگ کے موقع پر قتل، ریپ اور ملک کے دانشوروں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔