مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر بعقوبہ میں ہوٹل کے باہرکار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ہوٹل کے باہر کھڑی کار میں ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 مئی 2016 - 00:47
عراق کے شہر بعقوبہ میں ہوٹل کے باہرکار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔