پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدانخواستہ پاکستان کا وزیراعظم کوئی یہودی بن جائے تو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اس کے بھی وزیر بن جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدانخواستہ پاکستان کا وزیراعظم کوئی یہودی بن جائے تو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اس کے بھی وزیر بن جائیں گے۔

خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے الزام لگایا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن پہلے پرویز مشرف اور زرداری سے ملے، اب نوازشریف کے در پر کھڑے  ہیں۔

عمران خان نے فضل الرحمن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان اکثر اپنے بیان میں عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قراردیتے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے سوال اٹھایا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو ایجنٹ کی کیا ضرورت ہے؟ فضل الرحمن خود یہودیوں کے ایجنٹ ہیں۔