مہر خبررساں ایجنسی برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی ٹیم کو 2 روز تک حراست میں رکھنے کے بعد ملک بدر کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ان کے ادارے کی ٹیم کو 2 روز قبل اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ شمالی کوریا سے واپس روانہ ہو رہے تھے، شمالی کوریا کے حکام نے بی بی سی ٹیم کے نامہ نگارروپرٹ ونگ فیلڈ ہیز، پروڈیوسر ماریا برائن اور کیمرہ مین میتھیو گوڈارڈ کو حراست میں لے کر ایک کمرے میں منتقل کیا جہاں ان سے 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی اور ایک بیان پر جبری دستخط بھی کروائے گئے۔
اجراء کی تاریخ: 9 مئی 2016 - 22:40
شمالی کوریا نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی ٹیم کو 2 روز تک حراست میں رکھنے کے بعد ملک بدر کردیا ہے۔