مصر کی ایک عدالت نے قومی سلامتی سے متعلق ریاست کی خفیہ دستاویزات کو قطر انٹیلی جنس کو فراہم کرنے کے الزام میں 3 صحافیوں کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی ایک عدالت نے قومی سلامتی سے متعلق ریاست کی خفیہ دستاویزات کو قطر انٹیلی جنس کو فراہم کرنے کے الزام میں 3 صحافیوں کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  قطر کے ٹی وی چینل  الجزیرہ کیلئے مصر میں کام کرنے والے اردنی صحافی الا عمر صبلان اور ابراہیم محمد حیلال اور اخوان مسلمین کے تحت چلنے والے خبر رساں ادارے راسد کی رپورٹر عاصمہ الخطیب کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ صحافیوں کی سزائے موت پر حتمی فیصلہ 18 جون کو سنایا جائے گا، جس کے بعد مذکورہ فیصلے پر مفتی اعظم کی حتمی رائے کیلئے اسے مذہبی حکام کو بھجوادیا جائے گا۔صحافیوں کو سزائے موت سنانے والے جج محمد شرین فہمی نے سابق صدر محمد مرسی اور متعدد دیگر کے خلاف بھی اس مقدمے میں فیصلہ مذکورہ تاریخ تک ملتوی کردیا۔