سعودی عرب نے 49 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جس کے بعد وہ پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے 49 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جس کے بعد وہ  پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق سعودی عرب نے 49 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جس کے بعد وہ وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستانی شہری سعودی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں انہیں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد ابتدائی پوچھ گچھ کرکے رہا کردیا ہے۔