روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کے 7000 مسلح مخالفین ہتھیار ڈال کر امن تحریک میں شامل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کونا شنکونے کہا ہے کہ شام کی حکومت کے 7000 مسلح مخالفین  ہتھیار ڈال کر امن تحریک میں شامل ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ میں 50 مسلح گروہوں نے ہتھیار حکومت کے حوالے کردیئے ہیں اور حکومت کی طرف سے جاری امن کی کوششوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائربندی پر روس کے نگراں کمانڈر نے گذشتہ ہفتہ کہا تھا کہ 6500 مسلح مخالفین  ملک میں جاری امن مشن میں شمل ہوگئے ہیں اور انھوں نے ہتھیار حکومت کے حوالے کردیئے ہیں۔