مصری فوج نے صحرائے سینا میں فوجی کارروائی کے دوران 19 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج نے صحرائے سینا میں فوجی کارروائی کے دوران 19 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری جنگی طیاروں نے شیخ زوید علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کرکے 19  دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 25 کو زخمی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صحرائے سینا میں سرگرم دہشت گردوں نے 2014 میں داعش  دہشت گرد تنظیم کی بیعت کا اعلان کیا تھا۔