پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا جب کہ شکیل آفریدی امریکہ کے لئے ہیرو ہو سکتا ہے لیکن پاکستان کی نظر میں وہ ایک ملزم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا جب کہ شکیل آفریدی امریکہ کے لئے ہیرو ہو سکتا ہے لیکن  پاکستان کا وہ  ملزم ہے۔ سرتاج عزیزنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزا کا فیصلہ عدالتی ہے اور یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس لئے اس پر امریکہ کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا جب کہ شکیل آفریدی امریکہ کے لئے تو ہیرو ہوسکتا ہے لیکن پاکستان کی نظر میں وہ ایک ملزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایف 16 پاکستان کو بیچنے کی منظوری دے چکا ہے مسئلہ صرف فنانسنگ کا آ رہا ہے، کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم کے حوالے سے کچھ تکنیکی مسائل ہیں، اس رقم سے ایف 16 نہیں خرید سکتے، متبادل رقم کا انتظام کرنا پڑے گا جب کہ ایف 16 طیارہ خریدنے کا متبادل انتظام نہ ہوا تو کہیں اورسے خرید سکتے ہیں، پاکستان اگراسلحہ نہ خریدے تو خطے میں عدم توازن شروع ہوسکتا ہے، انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایف 16 طیاروں کی ضرورت ہے۔