افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے 18 صوبوں میں طالبان کےخلاف آپریشن شروع کردیا۔ افغانستان میں موسم گرما شروع ہوتے ہی لڑائی میں شدت آگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے 18 صوبوں میں طالبان کےخلاف آپریشن شروع کردیا۔ افغانستان میں موسم گرما شروع ہوتے ہی لڑائی میں شدت آگئی ہے۔  آپریشن کے دوران افغان سکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے۔ سکیورٹی فورسز کو طالبان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن میں داعش کے 9 دہشت گرد سمیت 80 وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ افغان آرمی چیف قدم شاہ شاہین نے بتایا کہ طالبان نے ملک میں نفسیاتی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ مشرقی صوبہ جائوز جان کے ضلع مارد یان میں حکومت کیخلاف برسر پیکار 11طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔