مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی جنگی طیاروں نے گذشتہ 20 ماہ میں 1000 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ ستمبر 2014 سے لیکر اب تک برطانوی جنگی طیاروں نے تقریبا 947 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ برطانوی وزير دفاع نے کہا کہ برطانوی حملوں میں کوئی عام شہری ہلاک نہین ہوا۔ بعض مؤثق اور باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ اور برطانیہ دہشت گردوں پر بمباری نہیں کرتے بلکہ انھیں ہتھیار فراہم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 مئی 2016 - 11:38
برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی جنگی طیاروں نے گذشتہ 20 ماہ میں 1000 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔