مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی حرکتیں ثابت کررہی ہیں کہ کرپشن کے الزامات درست ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپوزیشن کو بھلے منالیں میں پانامہ لیکس پرجواب تک نہیں مانوں گا جب کہ نواز شریف کے پانامہ لیکس پر جواب آنے تک تحریک جاری رہے گی، وزیر اعظم نواز شریف کو احساس ہونا چاہیے یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ درست ہے کیوں کہ نواز شریف کی حرکتیں ثابت کررہی ہیں کہ کرپشن کے الزامات درست ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 مئی 2016 - 01:41
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی حرکتیں ثابت کررہی ہیں کہ کرپشن کے الزامات درست ہیں۔