امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہم کو کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی لے کر آئے جہاں ان کی تقریر کے بعد مظاہرین اور ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں 20 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

مہر حبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہم کو کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی لے کر آئے ہیں جہاں ان کی تقریر کے بعد مظاہرین اور ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں 20 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔شور مچاتے مظاہرین اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں 20 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ اورنج کاؤنٹی پولیس کے مطابق 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حامی کو مظاہرین نے اس وقت مارا جب وہ تقریر سن کر باہر جا رہے تھے۔

مظاہروں میں شامل ایک شخص نے پولیس کی گاڑی پر چھلانگ ماری جس کے نتیجے میں پولیس کار کا اگلا اور پچھلا شیشہ ٹوٹ گیا۔ دیگر مظاہرین نے پولیس کار پر سپرے پینٹ کیا۔

اس سے قبل کیلیفورنیا میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ کے حمایتیوں اور مظاہرین میں جھگڑا ہوا۔ تاہم اس وقت ٹرمپ موجود نہیں تھے۔