اجراء کی تاریخ: 29 اپریل 2016 - 11:28

امریکی نائب صدر جو بائیڈن اچانک دورے پر عراق کےدارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن اچانک دورے پر عراق کےدارالحکومت بغداد  پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جو بائیڈن کے دورے کا مقصد عراق کے سیاسی بحران کو حل کرنے میں بات چیت کرنا ہے، جس کے باعث دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینے کی کوششیں تعطل کا شکار ہورہی ہیں۔ جو بائیڈن بغداد میں وزیر اعظم حیدر العبادی سمیت دیگر عراقی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وہ عراقی رہنماؤں پر آپس میں متحد ہو نے کے لیے زور دیں گے۔ سیاسی اصلاحات کے لیے ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں اور مطالبات نے عراقی حکومت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔واضح رہے کہ جو بائیڈن کا دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب اوبامہ انتظامیہ نے اضافی فوجی دستوں اور ساز و سامان کے ساتھ خطّے میں اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کے بالکل خاتمہ کے حق میں نہیں ہے۔ امریکہ نے خود داعش کو تشکیل دیا اور انھیں ہر لحاظ سے مدد بھی فراہم کررہا ہے اور ان کے خلاف بظاہر کھوکھلی کارراوئی کا بھی اعلان کرتا ہے۔ امریکہ خطے میں پائدار امن کا خواہاں نہیں ہے۔