اجراء کی تاریخ: 28 اپریل 2016 - 13:24

پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز نے عزیز آباد کے شہدا قبرستان میں قبروں کے درمیان چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرکے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی  میں رینجرز نے عزیز آباد کے شہدا قبرستان میں قبروں کے درمیان چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرکے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ کراچی میں رینجرز کی بھاری نفری نے عزیز آباد میں واقع شہدا قبرستان میں کارروائی کی اور قبروں کے درمیان چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرزنے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو بھی حراست میں لیا ہے جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

رینجرزذرائع کے مطابق شہدا قبرستان میں کی گئی کارروائی 3 روز قبل گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلر محمد کاشف عرف ڈیوڈ کی نشان دہی پر کی گئی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں ایس ایم جیز کے علاوہ بھاری تعداد میں گولیاں بھی شامل ہیں جب کہ تینوں ملزمان کو تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔