مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سویڈن میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں کے خدشے کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سویڈن کے سکیورٹی حکام نے خفیہ معلومات کی روشنی میں دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ پیرس اور برسلز حملوں میں ملوث دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے ظاہرکیا گيا ہے۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق سات سے آٹھ ممکنہ حملہ آور سویڈن میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ شہر کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔’’انٹرنیشنل سینٹر فار کاؤنٹر ٹیررازم ‘‘کی ایک تحقیق کے مطابق 300سے زائد سویڈش شہری داعش‘‘میں شامل ہونے کے لئے عراق اور شام جا چکے ہیں جبکہ 3000سے 5000نوجوان شام اور عراق میں داعش سے ٹریننگ لے کر یورپ واپس آ چکے ہیں جو پورے یورپ کے لئے انتہائی خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 27 اپریل 2016 - 00:36
سویڈن میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں کے خدشے کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔