مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مصر کو غیر مستحکم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگي۔ صدر السیسی نے کہا کہ اگر ملک متحد ہوگا تو اسے غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ مصر کی سکیورٹی مصر کی ریڈ لائن ہے ، صدر السیسی نے کہا صحرائے سینا میں دہشت گردوں کی کارروائیاں کم ہوگئی ہیں اور مصری حکومت نے صحرائےسینا سے دہشت گردوں کے خاتمہ کا مکمل عزم کررکھا ہے۔ السیسی نے کہا کہ شیطانی قوتیں ان کے ملک کے خلاف سازش کر رہی ہیں جنھیں ناکام بنادیا جائےگا۔
اجراء کی تاریخ: 25 اپریل 2016 - 13:47
مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مصر کو غیر مستحکم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگي۔