اجراء کی تاریخ: 24 اپریل 2016 - 14:49

ترکی کے سرحدی شہرکیلیس پر دو راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چند شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے سرحدی شہرکیلیس پر دو راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چند شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ شہر شام کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں اس وقت دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔ ترکی اس وقت دہشت گردوں کا بہت بڑا مرکز بن گیا ہے جہاں یورپ اور دیگر ممالک سے آنے والےدہشت گرد تربیت حاصل کرکے شام میں داخل ہوتے ہیں یا پھر یورپی ممالک میں واپس چلے جاتے ہیں۔ ترکی اور سعودی عرب دونوں دہشت گردوں کے سب سے بڑے حامی ممالک ہیں۔