مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے برطانیہ سے یوروپی یونین میں برقراررہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین میں برطانیہ کے رہنے سے دنیا میں اس کی اہمیت قائم رہے گی۔ایک بیان کے مطابق کلنٹن کے پالیسی مشیر جیک سلین نے کہا کہ کلنٹن بھی صدر اوبامہ کے اس خیال سے متفق ہیں کہ برطانیہ کو یوروپی یونین میں برقرار رہنا چاہیے۔سلین نے کہا، کلنٹن نے کہا کہ جب مکمل یورپ منظم ہے تو ایسے میں برطانیہ کا یوروپی یونین میں برقراررہنا ضروری ہو جاتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 اپریل 2016 - 14:38
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے برطانیہ سے یوروپی یونین میں برقراررہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین میں برطانیہ کے رہنے سے دنیا میں اس کی اہمیت قائم رہے گی۔