مہر خبررساں ایجنسی نےڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں نامعلوم مسلح افراد نے یونیورسٹی پروفیسر کو قتل کر دیاہے۔ اطلاعات کے مطابق 58سالہ رضاالکریم صدیقی راج شاہی یونیورسٹی میں انگلش کے پروفیسر تھے جنہیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے ۔ ڈپٹی پولیس کمشنر ناہدالاسلام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پروفیسررضاالکریم صدیقی ثقافتی پروگراموں اور موسیقی میں بھرپور حصہ لیتے تھے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنا تربیتی سکول بھی قائم کر رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اس یونیورسٹی کے تین پروفیسروں کو قتل کیا جا چکا ہے اور فروری میں عدالت نے ایک پروفیسر محمد یونس کو قتل کرنے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ڈپٹی کمیشنر کے مطابق حالیہ قتل کی واردات ماضی کے واقعات سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے تاہم ابھی تک قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 24 اپریل 2016 - 12:47
بنگلہ دیش میں نامعلوم مسلح افراد نے یونیورسٹی پروفیسر کو قتل کر دیاہے۔