مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہاہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے تعمیری ماحول میں پٹھان کوٹ کا دورہ کیاہے ،دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور ہندوستان کو پرامن ماحول میں آگے بڑھناہے ۔