افغان دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع اور خزانہ کے کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع اور خزانہ کے کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک  جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ افغان سکیورٹی حکام کے مطابق ایک کار میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیاتھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ہے۔ دھماکہ وزارت دفاع اور وزارت خزانہ کے دفاتر کے قریب پلِ محمود خان میں ہوا ہے جہاں افغان انٹیلی جنس  این ڈی ایس کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی زد میں آکر 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔