مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی یوریشیائی پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے چند نمائندے اس سفر میں لاریجانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔
یوریشین تنظیم میں ایران، افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ویٹنام، ہندوستان، انڈونیشیا، قزاقستان، قیرقیزستان، چین، کمبوڈیا، منگولیہ ، پاکستان، جنوبی کوریا، روس، تھائی لینڈ، فلپائن اور جمہوریہ چک شامل ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اس اجلاس کے ضمن میں دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔