اجراء کی تاریخ: 18 اپریل 2016 - 09:50

پانامہ پیپرز میں نام آنے کے بعد جرمنی نے مقامی بینک کےخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پانامہ پیپرز میں نام آنے کے بعد جرمنی نے مقامی بینک " Berenberg " کےخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پانامہ  پیپرز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذکورہ بینک نے اپنے کلائنٹس کو ٹیکس سے بچنے میں معاونت کی ۔ جرمن پبلک پراسیکیوٹر اور ٹیکس حکام نے جرمنی ، سوئٹزر لینڈ اور لکسمبرگ میں موجود بینک کے عہدے داروں سے انکوائری شروع کر دی ہے۔