سعودی عرب میں ایک کیمکل فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک کیمکل فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر جبیل میں پیٹرولیم مصنوعات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے اس حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔