مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں روزانہ کی بنیاد پر 46 کسان خود کشیاں کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ کسان خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور ان کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ہر روز 46 کسان خود کشی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 میں بھارت میں مجموعی طور پر 12 ہزار 360 کسانوں نے خود کشیاں کی جس میں سے 50 فیصد کے قریب خود کشیاں ریاست مہاراشٹر میں کی گئیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 اپریل 2016 - 15:30
ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان میں روزانہ کی بنیاد پر 46 کسان خود کشیاں کر رہے ہیں۔