مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمن کے محاصرے اور یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ کیا گيا ۔
یمن کے مظلوم عوام نے دنیا بھر کے حریت پسندوں سے کہا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ د اری پر عمل کریں۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کو دنیا کا خونخوار اور ظالم و جابر بادشاہ قراردیتے ہوئے اس کے خلاف نعرے بازی کی اور اسے امریکہ کا غلام اور نوکر قراردیا۔
مظاہرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جنگی یلغار کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے لیکن سعودی عرب سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے کے باوجود یمن میں اپنے شوم اور گھناؤنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور یمنی عوام آئندہ بھی سعودی عرب کو اس کے اہداف میں ناکام بنادےگی۔