جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث خواتین اور بچو ں سمیت 9 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث خواتین اور بچو ں سمیت 9 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی جس سے عمارتوں میں پڑا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق جاپان میں معمولی وقفے سے دو بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ رات گئے آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے کچھ ہی منٹ بعد 5.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم مجموعی طور پر زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔