مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے کرد اکثریتی علاقے میں بم دھماکے اور جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی اور 30 سنی کرد ہلاک اور 57 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ دیاربکر کے ضلع ہانی میں فوجی چیک پوسٹ پر کاربم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے۔ ادھرترک حکام نے مذاکراتی میز پر واپسی سے انکار کرتے ہوئے سنی کرد تنظیم پی ک ک کے علیحدگی پسندوں کو کچلنے کا اعلان کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق میں ترک فوج نے صوبہ سرنک اور شام، عراق کی سرحد کے ساتھ علاقوں میں آپریشن تیز کر دیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 13 اپریل 2016 - 18:29
ترکی کے کرد اکثریتی علاقے میں بم دھماکے اور جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی اور 30 سنی کرد ہلاک اور 57 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔