اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2016 - 14:00

افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے موسم بہار کے آمد کے ساتھ ہی حکومت کے خلاف بڑے حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم  طالبان نے موسم بہار کے آمد کے ساتھ ہی حکومت کے خلاف بڑے حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق میڈیا کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ موسم بہار کے حملوں کو سابق طالبان امیر ملا عمر کے اعزاز میں عمری حملوں کا نام دیا گیا ہے۔ طالبان کے بیان کے مطابق رواں سال ان حملوں میں دشمن کے حوصلوں کو کمزور کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کیے جائیں گے جبکہ جن علاقوں میں ہمارا کنٹرول ہے وہاں اچھی طرز حکومت کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا تاکہ ہمارے لوگ پرامن اور معمول کی زندگی گزار سکیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے کئی دیہی اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہے، جبکہ گزشتہ سال انہوں نے جنوبی شہر قندوز پر بھی تین روز تک قبضہ جمائے رکھا تھا۔