اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں اٹلی کے وزیر اعظم کا باقاعدہ طور پر استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں اٹلی کے وزیر اعظم مانؤرنٹزی کا باقاعدہ طور پر استقبال کیا ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم آج صبح ایک اعلی تجارتی، سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ، اٹلی کے وزیر اعظم کے وفد میں 250 افراد شامل ہیں۔ اٹلی کے وزیر اعظم دورہ تہران کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں اور وفود کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔