مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اظہار خیال کے جرم میں 10 سال قید اور 1000 کوڑوں کی سزا پانے والے سعودی بلاگر رائف بداوی کو برطانیہ میں آزادی اظہار کے اعلٰی ترین ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ایسے افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے کہ جو آزادی اظہار کے تحفظ کے لئے خطرات مول لیتے ہیں۔ اخبار دی گارڈین کے مطابق رائف بداوی کو 2012ءمیں سعودی مملکت کے خلاف تحریریں شائع کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں 2014ءمیں 10 سال قید اور 1000 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی طرف سے ان کی رہائی کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں، لیکن تاحال وہ سعودی عرب میں قید ہیں۔ ان کے چار بچے اپنی والدہ کے ساتھ بیرون ملک مقیم ہیں۔ رائف بداوی کو دیا گیا ایوارڈ ان کی اہلیہ انصاف حیدر لندن جاکر وصول کریں گی۔ وہ اس سے پہلے انسانی حقوق کا ممتاز ایوارڈ یورپین سخاروف پرائز بھی حاصل کرچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2016 - 00:53
سعودی عرب کی طرف سے اظہار خیال کے جرم میں 10 سال قید اور 1000 کوڑوں کی سزا پانے والے سعودی بلاگر رائف بداوی کو برطانیہ میں آزادی اظہار کے اعلٰی ترین ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔