مہر خبررساں ایجنسی نے المنار سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے یمن کے صوبہ تعز پر وحشیانہ بمباری میں 5 یمنی شہیروں کو شہید اور 4 کو زخمی کردیا ہے شہداء میں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے صوبہ تعز کے علاقہ الضیاب میں یمنی عوام پر اپنے تازہ ترین بہیمانہ اور سفاکانہ ہوائی حملے میں 5 افراد کو شہید اور 4 کو زخمی کردیا ہے شہداء اور زخمیوں ميں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اس حملے میں 4 عورتیں اور ایک بچہ شہید ہوئے ہیں۔
یمن کے طبی ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک سال میں یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ ، بہیمانہ اور مجرمانہ بمباری میں 7 ہزار یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔