امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہاں تشدد ایک اہم خطرہ بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہاں تشدد ایک اہم خطرہ بن گیا ہے۔ اطلاعات کے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے سفری انتباہ میں لکھا گیا کہ پاکستان کو دہشت گردی، تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات کا سامنا ہے اور متعدد ملکی و غیر ملکی دہشت گرد گروہ پورے ملک میں رہنے والے امریکی شہریوں کے لیے ایک خطرہ ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانہ اور کراچی میں موجود قونصل خانہ، اپنے تمام شہریوں کو خدمات فراہم کرتا رہے گا جبکہ پشاور قونصلیٹ اب یہ خدمات فراہم نہیں کرسکتا۔ ادھر لاہور میں موجود قونصل خانے کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔