مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب ناصرجنجوعہ سے پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کے سلسلےمیں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں قومی سلامتی کے مشیروں نے پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کے سلسلےمیں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال کیا جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ پاکستان پہلے سے طے تھا ۔واضح رہے پاکستانی کی تحقیقاتی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر اپنی تحقیقات مکمل کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 9 اپریل 2016 - 10:24
ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب ناصرجنجوعہ سے پٹھان کوٹ حملےکی تحقیقات کے سلسلےمیں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال کیا ہے۔