اجراء کی تاریخ: 9 اپریل 2016 - 10:19

قزاقستان کے صدر نورسلطان نظر بایوف رواں ہفتہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کے صدر نورسلطان نظر بایوف رواں ہفتہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر قزاقستان کے صدر تہران کاد ورہ کریں گے۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے رہنما دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔