مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان امریکہ سے 40 انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل پریڈیٹر ڈرونز خریدنے کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے لیے امریکی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ جب کہ ڈرونز خریدنے کا مقصد پاکستان اور چین کے بارڈ پر نظر رکھنا بھی ہے۔ ہندوستانی فوجی ذرائع کے مطابق ڈرونز کی خریداری کے لیے نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت جارہی ہے جب کہ ان کی خریداری کا مقصد ہندوستانی نیوی کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ بحر ہند میں موجود دشمن پر باآسانی نظر رکھی جاسکے۔واضح رہے کہ ہندوستان فرانس سے 36 جنگی طیارے خریدے گا جب کہ اسرائیل سے ایک معاہدے کے تحت ڈرونز طیارے پہلے ہی خرید چکاہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 اپریل 2016 - 08:27
ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان امریکہ سے 40 انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل پریڈیٹر ڈرونز خریدنے کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے لیے امریکی حکام سے بات چیت جاری ہے۔