امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے سوئرویلی میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے سوئرویلی میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر مشرقی ٹینیسی کے پہاڑی علاقے میں گرا ہے۔ہیلی کاپٹر کے ملبے اور لاشوں کی تلاش کیلئے امدادی کارکن علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔