مہر حبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ہائی کورٹ نے پانامہ لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف لائرز فورم کے نائب صدر گوہرن واز سندھو نے پانامہ لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قراردینے کے لیے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاست دانوں نےملکی دولت لوٹ کربیرون ملک اثاثےبنائے ہیں، پانامہ لیکس کی دستاویزات کی روشنی میں ان سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے تاہم ہائی کورٹ آفس کی جانب سے درخواست میں وزیراعظم کو فریق بنانے پراعتراض کیا گیا۔ہائی کورٹ آفس کے اعتراض کے خلاف درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی، عدالت عالیہ نے ہائی کورٹ آفس کو ہدایت کی کہ درخواست کی سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے۔
واضح رہے کہ وکی لیکس کے بعد پانامہ پیپرزکی لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہلچل مچادی جب کہ وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی کے نام بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔