مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے شام میں حزب اللہ کی موجودگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک شامی حکومت چاہے گی حزب اللہ شام میں موجود رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ داعش طاقت و قدرت نہیں بلکہ ایک توہم ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شام کے دفاع پر حزب اللہ کو فخر ہے اگر ہم دہشت گردوں کا مقابلہ شام میں نہ کرتے تو پھر ہمیں دہشت گردوں کا لبنان میں مقابلہ کرنا پڑتا اور دہشت گرد لبنان اور پورے خطے میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے۔ انھوں نے کہا کہ شام کی قانونی حکومت کو اسرائیل کی حمایت میں دہشت گردوں کے ذریعہ گرانے کی کوشش کی گئی لیکن شامی فورسز اور حزب اللہ کے اہلکاروں نے دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرکے ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش طاقت نہیں ایک توہم ہے جسے عالمی سامراجی طاقتوں نے ایجاد کیا ہے اور وہی اس کو ختم بھی کریں گی۔