اجراء کی تاریخ: 6 اپریل 2016 - 00:13

ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراہ خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور ترکی کے وزير خارجہ چاووش اوغلو نےدوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراہ خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف  اور ترکی کے وزير خارجہ چاووش اوغلو نے باہمی ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے عراق اور شام کی ارضی سالمیت پر تاکید کی اور استنبول میں آئندہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زوردیا۔ ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے مسائل کے افہام و تفہیم کے سلسلے میں باہمی ملاقاتوں پر بھی تاکید کی۔