اجراء کی تاریخ: 5 اپریل 2016 - 14:03

جاپان کے وزير اعظم 38 سال بعد اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے وزير اعظم شینزو آبے 38 سال بعد اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جاپانی وزير اعظم رواں سال میں ایران کا دورہ کریں گے۔ جاپانی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس سفر میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جاپانی وزير اعظم ایرانی صدر روحانی کے ساتھ شام کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔