مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پانامہ پیپر لیکس نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے اور کئی ملکوں میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ہندوستان نے بھی دو سابق ججوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ پانامہ پیپر لیکس کی جانب سے آف شور کمپنیوں کے مالکان کے نام اور شواہد سامنے آنے کے بعد کئی ملکوں نے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے دو سابق ججوں ایم بی شاہ اور ارجیت پسایت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 25 اپریل تک اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جرمنی ، فرانس، میکسیکو ، ہالینڈ اور سوئیڈن نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 5 اپریل 2016 - 13:00
پانامہ پیپر لیکس نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے اور کئی ملکوں میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ہندوستان نے بھی دو سابق ججوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔