افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں سیلاب آگيا ہے جس کی وجہ سے زندگی کا نظام در ہم و برہم ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں  نشیبی علاقوں سیلاب آگيا ہے جس کی وجہ سے زندگی کا نظام در ہم و برہم ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سڑکوں پر کھڑے پانی میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ شدید بارشوں سے درجنوں درخت اکھڑ گئے۔ بارش کے باعث افغانستان کے دیہی علاقوں کے سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے اور لوگ بے سرو سامانی کے عالم میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ دیہی علاقوں میں مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ فصلیں بھی  تباہ ہو گئی ہیں۔