مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے دو الگ حملوں میں داعش دہشت گرد کمانڈروں کے اجلاس پر بمباری کرکے داعش کے 29 کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔
عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ دن قبل داعش دہشت گردوں کے کمانڈروں کے ٹھکانے اور اجلاس کے بارے میں دقیق اطلاع ملی تھی ۔ بیان کے مطابق عراقی فضائیہ نےقائم علاقہ میں پہلے حملے میں داعش کے 16 کمانڈروں کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرے فضائی حملہ ابو ایوب فوجی اڈے پر کیا گیا جس میں 13 داعش کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں عراقی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈروں میں ابو سلمیان چچنی، شیخ جمال ترکی، اور ابو احمد شامل ہیں۔