اجراء کی تاریخ: 4 اپریل 2016 - 00:09

عراق میں بدر بریگیڈ کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ضروری وسائل فراہم کئے تو اس سال داعش دہشت گردوں کا عراق سے خاتمہ کردیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں بدر بریگیڈ کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ضروری وسائل فراہم کئے تو اس سال داعش دہشت گردوں کا عراق سے خاتمہ کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں سکویرٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے عراقی عوام اور حکومت کے دریمان تعاون بہت ضروری ہے۔ ہادی العامری نے کہا کہ یورپی ممالک نے شام میں بد امنی پھیلا کر اپنے ممالک کو بھی غیر محفوظ بنا دیا ہے۔