مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے رہائشی علاقے میں پولیس پر ہونے والے بم حملوں میں ایک غیرملکی شخص ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش نے مذکورہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے ہلاک ہونے والی غیر ملکی کی قومیت ظاہر نہیں کی ہے تاہم کہا ہے کہ حملے میں سیکیورٹی ادارے کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے داعش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دو دھماکہ خیز آلات کے ذریعہ پولیس کی تین گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔ داعش دہشت گرد اس سے قبل سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ داعش وہای وہابی دہشت گرد تنظیم ہے جسے سعودی عرب نے امریکہ کی سرپرستی میں شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے تشکیل دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 4 اپریل 2016 - 00:07
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے رہائشی علاقے میں پولیس پر ہونے والے بم حملوں میں ایک غیر شخص ہلاک ہوگیا ہے۔