مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نے یوکرائن کو رعائتی نرخوں پر مزید گیس فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نے کہا ہے کہ یوکرائن کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم کرنے کا معاہدہ یکم اپریل کوختم ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا روس یوکرائن کو گیس کے ایک ہزار کیوبک میٹرز پر 17.77ڈالرز فراہم کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ روس نے یوکرائن کو رعایتی نرخوں پر گیس کی فراہمی کے معاہدے کی منظوری یکم جنوری کو دی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 1 اپریل 2016 - 00:09
روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نے یوکرائن کو رعائتی نرخوں پر مزید گیس فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔