مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی اخبار " ٹائمز آف انڈیا " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے اسرائیل سے کوئیک ری ایکشن میزائل خریدنے پرغور شروع کر دیا ہے۔اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج نے حکومت کی جانب سے ملکی طور پر تیار کیے گئے آکاش میزائلوں کی فراہمی کو رد کر دیا ہے جب کہ فوج اسرائیل سے میزائل خریدنے پر غور کر رہی ہے۔ٹائمز آف انڈیا نے انکشاف کیا کہ بھارت اسرائیل سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے کوئیک ری ایکشن میزائل خریدے گا جو کہ جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے خلاف انتہائی اہم ہتھیار تصور کیا جاتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 31 مارچ 2016 - 12:56
بھارت نے اسرائیل سے کوئیک ری ایکشن میزائل خریدنے پرغور شروع کر دیا ہے۔